پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سال 2020/21کاشیڈول جاری کر دیا ہے جس میں پاکستان کے سال بھر میں کی جانے والی سیریز کا علان کردیا ہے پاکستانی فین کیلئے اچھی خبر ہے کہ کچھہ سیریز پاکستان میں کھیلی جائے گی جن میں کراچی لاہور راولپنڈی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر وسیم خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے بھی رابط ہوا ہے انشاللہ جلد انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی آپ کو یاد ھو گا کہ حال ہی میں پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کیاہے پاکستان نے اس مشکل وقت میں انگلینڈ کا دورہ کیاہے جبکہ Covid 19 تیزی سے پھیل رہا تھا- پی ایس ایل 5 کا مکمل پاکستان میں ھونا اور آ ور سیز پلیئرز کا پاکستان میں آ نا اور کھیلنا پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ہے اب بات کرتے ھیں پاکستان کی ھونے والی سیریز کی 2020/21 میں کھیلی جانی ہیں جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم 38 T20 میچ کھیلے گی_11 ٹیسٹ اور 15 ونڈے میچ شامل ہیں_ پاکستان کی پہلی سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف ھے_جس میں 2ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی شامل ہیں_ پاکستانی ٹیم 22 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی_ پاکستان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گی_ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا_سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 20 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے شہر ہمیلٹن میں کھیلا جائے گا یہ میچ بھی دوپہر 12 بجے شروع ہوگا_ سیریز کا تیسرا آور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں کھیلا جائے گا یہ میچ بھی دوپہر 12 بجے شروع ہوگا_ پاکستان آور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا